نئى دہلى،2 دسمبر (يو اين آئى)کانگريس صدر سونيا گاندھى نے پارٹى کے سينئر ليڈر عبدالرحمان انتولے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کيا ہے۔
محترمہ گاندھى نے اپنے تعزيتى پيغام ميں کہاکہ مسٹر
انتولے مہاراشٹر سے پارٹى کے ايک اہم ليڈر تھے۔ وہ غير معمولى صلاحيتوں کے مالک تھے اور انہو ںنے انتہائى وفادارى کے ساتھ کانگريس کے لئے کام کيا۔ انہو ںنے ہر مشکل دور سے پارٹى کو نکالنے ميں اہم رول ادا کيا۔